لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹس رات آٹھ بجے جبکہ صوبے بھر میں مارکیٹس اتوار کے روز بھی بند رکھنے کا حکم دیدیا۔
اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نےمارکیٹس رات8بجے بند کرنےکا حکم دےدیا،جبکہ پنجاب بھر میں مارکیٹس اتوار کے روز بھی بند رکھنے کا حکم دیدیا،اس کے علاوہ عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےموٹر وے اور رنگ روڑ پر داخلے،ٹرک اور ٹرالر کی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ریماکس میں کہا ٹرک اور ٹرالر سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں، ڈولفن پولیس اور پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کئے جائیں،ہر سماعت پر حکومت کو سموگ کنٹرول کیلئے اقدامات کا کہتے رہے،اصل آلودگی کا باعث ہیوی ٹریفک کا دھوآں چھوڑنا یے اگر لاری اور بسوں کو نوٹس دیئے ہیں تو ابھی تک بند کیوں نہیں ہوئیں،دھواں چھوڑنے والی بسوں کو 50، 50 ہزار جرمانہ کریں تو کیسے ٹھیک نہیں ہونگے،فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی سڑک پر گاڑی کیسے جاسکتی ہیں،اس پر محکمہ ٹرانسپورٹ کو اقدامات کرنے چاہئے تھے،ہم حکومت کی مدد کیلئے یہ اقدامات کررہے ہیں۔
ڈی سی وغیرہ پر حکومت کا دباؤ ہو تو کام کریں گے،سموگ کی صورتحال کا انتظامیہ کو رات کو جائزہ لینا چاہئے،ڈی سی لاہور اورکمشنر کو رات کو نکل کر دیکھنا چاہیے کیا ہورہا ہے،ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس پر عملدرآمد ممکنہ نہ ہو،شادی پر ون ڈش تو کردی لیکن وہاں پر رش کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات نہیں کیے۔