لاہور میں اسموگ کا زور ٹوٹ نہ سکا،شہر کی فضا میں سانس لینا مشکل ہوگیا۔ دنیا بھرکےآلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی سرفہرست ہے۔
زہر آلوداسمو گ کا مجموعی اسکور 700 سے زائدریکارڈکیا جارہا ہے،گلبرگ فضائی آلودگی کی شرح 1087 ریکارڈکی جارہی ہے،ماسک کی پابندی نہ ہونے کےباعث شہری بیمارہونے لگے، 24 گھنٹوں میں 5000 مریض رپورٹ ہوئے۔
اسموگ کےباعث شہریوں کیلئےماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے،جبکہ محکمہ ماحولیات نےلاہور میں اسموگ کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کررکھا ہے۔