بھارتی فوج کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر مظالم بڑھتے ہی جارہے ہیں اور اب فوجیوں کو نئے مشین پستول ’ اسمی‘ فراہم کرنا شروع کردی گئی ہے جس سے شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسمی ایک پستول کے ساتھ ساتھ سب مشین گن کے طور پر بھی کام کرتا ہے ، اسمی کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO)کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا، اسے گھروں پر چھاپوں اوردیگر کارروائیوں کے دوران استعمال کیاجاسکتاہے، سول سوسائٹی کے ارکان نے پستول پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مقبوضہ جموں و کشمیرکی اسمبلی نے دفعہ 370کی بحالی کے لئے قرارداد منظورکرلی ہے ، قرارداد کا مقصد ان خصوصی آئینی شقوں کو بحال کرانا ہے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی۔بھارتی حکومت نے دفعہ 370کو 5اگست 2019کو یکطرفہ طور پر منسوخ کیا تھا ، بی جے پی کے ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی، ارکان اسمبلی کی اکثریت نے قرارداد کی حمایت کی، نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر سنگھ چودھری نے قرارداد پیش کی۔