چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت انسداددہشتگردی عدالت کے انتظامی ججز کا ااجلاس ہوا جس دوران چیف جسٹس نے ججز کو بلا خوف و جانبداری فیصلوں کی ہدایت کی ۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بتایاگیاکہ ملک میں 2 ہزار 273 دہشتگردی کے مقدمات زیرالتوا ہیں، سندھ میں 1ہزار372 دہشتگردی کے مقدمات زیر التوا ہیں۔ چیف جسٹس نے مقدمات زیر التوا ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ سندھ فرانزک لیب کوبلوچستان میں فرانزک لیب فعال بنانےمیں معاونت کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ چیف جسٹس نے ججز کو بلا خوف و جانبدار ی فیصلوں کی ہدایت کی ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل کو پراسیکیوٹر جنرلز کیساتھ متعلقہ حکومتوں کے سامنے مسائل اٹھانے چاہئیں،اے ٹی سی ججز کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے،اے ٹی سی میں مدت مکمل کرنے والے جج کو اگلی پوسنٹگ سافٹ ملنی چاہیے،اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ججزکو بیرون ملک ٹریننگز پر بھی بھیجنا چاہیے۔
اجلاس میں اےٹی سی کورٹس کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا اور دہشتگردی کیسز کے گواہان کی بحفاظت پیشی یقینی بنانے پر بھی غور کیا گیا ۔