وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے ڈی فیوچر سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فزکس،کمپیوٹر،کیمسٹری سب کاکسی نہ کسی سےواسطہ رہاہے،آپکو 12 سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد پتہ چلتا ہےکہ ہائرایجوکیشن باقی ہے، ہماراتعلق غریب ملک سے ہے ہمیں غربت کے حوالے سے کام کرنا ہو گا،کمیونٹی سسٹم کو بہتر بنا کر غربت کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے،دنیا نےجس طرح ترقی کی ہےیہ اپنے اندر ایک جادو ہے۔
مصدق ملک کا کہناتھا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ 2030کیسا ہو گا یا 2035 کیسا ہوگا،بائیو ٹیکنالوجی زندگی اورموت کے بارے میں ہمارے سوچنے کا نظریہ تبدیل کر دے گی۔ ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہر چیز چھوٹی ہو رہی ہے،انٹرنیٹ کی وجہ سےاسمارٹ شہربن رہےہیں،چین میں کوئی بھی کرنسی استعمال نہیں کرتاہے،آپ کابینک اکاونٹ آپ کےہاتھ میں ہے ،کیلیفورنیا میں اسٹورز ہیں کوئی فرد نہیں ہے،کوئی چیزاٹھائیں اورآپکےاکاونٹ سےپیسےکٹ جائیں گے،اگروہ چیزواپس رکھ دیں توپیسےاکاونٹ میں واپس آجائیں گے۔