پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ اگلے میچ میں بہتر بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے،ہماری بولنگ اچھی فارم میں ہے۔
ایڈیلیڈ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نےکہاکہ مکمل فٹ ہونے کےباوجودکریمپس کسی بھی وقت ہوسکتےہیں،کریمپس ٹھیک ہونےمیں زیادہ وقت نہیں لگتا،پہلے میچ کے بعد بیٹنگ میں غلطیوں پر ٹیم کی بات ہوئی تھی، اگلے میچ میں بہتر بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔
نسیم شاہ کاکہنا ہےکہ میلبرن کی پچ فاسٹ بولرزکیلئے بہترین تھی،میلبرن کی پچ کےمطابق لنتھ بالنگ کام نہیں کررہی تھی،شارٹ بال زیادہ کام کررہی تھی،آسٹریلیا کومیچ میں بہترین بولنگ پرکریڈیٹ دیتا ہوں،ہم اچھی بیٹنگ اوربولنگ کرکے جیت سکتے ہیں، ہماری بولنگ اچھی فارم میں ہے،کچھ غلطیاں ہوئیں تھیں جسےبہترکرنے کی کوشش کریں گے۔
فاسٹ بولر نےمزیدکہاکسی ایک کھلاڑی کو ٹارگٹ نہیں کیامیچ جیتنے پرفوکس کریں گے،پچ جیسی بھی ہو کوشش ہوگی ہم اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا، 3 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے جیتا تھا۔