جہلم میں ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے آئے شہری سے گاڑی بے قابو ہو کر گراؤنڈ میں کھڑے شخص پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ پولیس لائن کے گراؤنڈ میں پیش آیا جہاں ارسلان عزیز نامی شہری ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے آیا تھا۔ ٹیسٹ کے دوران گاڑی اچانک کنٹرول سے باہر ہو گئی اور قریب کھڑے ایک شخص کو ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں متاثرہ شہری گاڑی کے نیچے آ کر زخمی ہو گیا جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو فوری طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جو گزشتہ روز پیش آیا تھا۔





















