آئی سی سی نے نئی ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت ٹیسٹ میں جوئے روٹ پہلے اور ون ڈے میں بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ، ٹیسٹ میں پاکستان کے نعمان علی نویں اور ون ڈے میں شاہین آفریدی کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے ۔
ٹیسٹ رینکنگ
بہترین بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جوئے روٹ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسری ، انگلینڈ کے ہیری بروک ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں تاہم بھارت کے یشوی جیسوال کو ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں ۔آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ پانچویں نمبر پر ہیں ۔ بھارت کے رشبھ پنت نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے پانچ درجے ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیریل مچل نے 8 درجے بہتری کے بعد 7 ویں پوزیشن سنبھال لی ہے ۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں ، پاکستان کے سعود شکیل دو درجے تنزلی کے بعد نویں اور آسٹریلیا کے لبوشین دو درجے تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر آ گئے ہیں ۔ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی ایک درجہ ترقی بھی ہوئی ہے اور وہ 17 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ سلمان آغا بھی ایک درجہ ترقی کے بعد 19 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں ۔
باولنگ کے شعبے میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے رباد ا براجمان ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ، تیسرے پر بھارت کے جسپریت بمراہ براجمان ہیں ۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے ، بھارت کے ایشون ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں ، رویندرا جدیجہ دو درجے بہتری ک ےبعد چھٹےنمبر پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے نتھان لیون اور سری لنکا کے جے سوریا ایک درجہ تنزلی کے بعد مشترکہ ساتویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔
انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نعمان علی ٹیسٹ ینکنگ میں 9 ویں پوزیشن پر ہیں جبکہ دسواں نمبر نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کے پاس ہے ۔
آل راونڈرز کی فہرست میں بھی اکھاڑ پچھاڑ دیکھنے میں آٗی ہے ، بھارت کے ریندرا جدیجہ پہلی ، ایشون دوسری، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ایک درجہ ترقی کے بعدتیسری ، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ایک درجہ ترقی کے بعدچوتھی، انگلینڈ کے جوئے روٹ ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے مہدی حسن کوتین درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد وہ چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ایک درجہ بہتری کے بعد ساتویں ، بھارت کے اشر پٹیل ایک درجے تنزلی کے بعدآٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں تاہم انگلینڈ کے کرس ووکس بدتور نویں نمبر پر ہیں تاہم انگلینڈ کے بین سٹوکس نے دو درجے چھلانگ لگائی اور دسویں نمبر پر براجمان ہو گئے ۔
ون ڈے رینکنگ
ون ڈے رینکنگ میں بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پہلے دس نمبروں میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی ہے ، بابراعظم پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بھارت کے روہت شرما دوسری ، شبمن گل تیسری، ویرات کوہلی چوتھی، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر پانچویں ، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل چھٹی ، سری لنکا کے نسانکا ساتویں، افغانستان کے رحمان اللہ گرباز آٹھویں ، پاکستان کے فخر زمان نویں اور آسٹریلیا کے ٹراویس ہیڈ دسویں پوزیشن پر ہیں ۔
گیند بازی کے شعبے میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہیں ، شاہین شاہ آفریدی لمبے عرصہ کے بعد آسٹریلیا کیخلاف کارکردگی دکھانے کے بعد تین درجے ترقی پاتے ہوئے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا بھی چوتھے نمبرپر ہیں ۔ ان کے علاوہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔ باولنگ کے شعبے میں پہلی پوزیشن جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کے پاس ہے جبکہ دوسرے پر افغانستان کے راشد خان ، تیسرے پر بھارت کے کلدیپ یادیو براجمان ہیں ۔