ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ذمہ دارفرد کو انصاف کےکٹہرے میں لانےکیلئےپرعزم ہے، زخمی چینی شہریوں کوفوری طور پراسپتال لےجایا گیاجہاں وہ زیرعلاج ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کراچی میں چینی شہریوں کے زخمی ہونے والےواقعےپربیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں نجی گارڈسےجھگڑے کےبعد فائرنگ کےنتیجےمیں 2چینی شہری زخمی ہوئے،زخمی چینی شہریوں کوفوری طور پراسپتال لےجایا گیاجہاں وہ زیرعلاج ہیں۔
دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کےاہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتےہیں،ان کی جلد صحت یابی کیلئےدعاگوہیں،کراچی میں جھگڑےکےواقعہ کی تفتیش جاری ہے،پاکستان ذمہ دارفرد کو انصاف کےکٹہرے میں لانےکیلئےپرعزم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ ،داخلہ اور اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کےساتھ قریبی رابطے میں ہیں،پاکستان اورچین قریبی شراکت داراورآہنی بھائی ہیں جوباہمی احترام کےبندھن میں بندھےہیں،پاکستان چینی شہریوں،منصوبوں اوراداروں کےتحفظ کےغیرمتزلزل عزم کااعادہ کرتا ہے۔