پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک اور شہر کے گرین کور کو بڑھانے کے لئے سات نکاتی اسٹریٹجک پلان پر عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سات نکاتی اسٹریٹیجک پلان ارسال کردیا گیا ہے۔
لاہور کی مختلف شاہراہوں پر انڈسٹریل یونٹس اور انڈسٹریز کو انڈسٹریل اسٹیٹس میں منتقل کرنے کی منصوبہ بندی پلان میں شامل ہے۔
شہر کے اطراف میں جنگلات کا رنگ بنانے کا پلان بھی مرتب کر لیا گیا۔
عوامی سطح پر گرین کور کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے موثرمہم چلانا ہوگی جبکہ ہاوسنگ سوسائیٹیزمیں پارکس اور گرین کورکم ازکم 7 فیصد تک لازمی رکھنا ہوگا۔
شہر کی پوٹینشل سائٹس پر جنگلات بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروکار لانا ہوں گے۔