ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 83 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت کی بھی بڑھی اور 600 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار 227 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 735 ڈالر فی اونس ہے۔