پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نےکہا ہے 9 نومبر کو ایک نئی تحریک کی ابتدا ہو گی ، جو بانی پی ٹی آئی اور ہماری آزادی پر ہی ختم ہو گی ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت ہم کھڑے نہ ہوئے تو ایڑیاں رگڑ رگڑکر مر جائیں گے ۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم سے التجا کی ہے کہ لوگ اب نہیں تو کب اٹھیں گے ؟۔
انہوں نے کہا کہ 9 نومبر کو صوابی میں ملک گیر تحریک کا اعلان ہو گا ، ساری قوم کو اپنی آزادی کیلئے اٹھنا اور بانی پی ٹی آئی کی زندگی کے لئے باہر آنا ہو گا ۔