آسٹریلیا نے 3 میچز کے سیریر کے پہلے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی۔
میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے203رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، آسٹریلیا نے204رنز کا ہدف34ویں اوور میں حاصل کیا۔ آسٹریلیاکو3میچوں کی سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش انگلیس49، اسٹیواسمتھ44 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، پاکستان کی جانب سے حارث روف نے3،شاہین آفریدی نے2وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل دوران میچ فاسٹ باؤلرنسیم شاہ اَن فٹ ہوگئے، ٹانگ میں تکلیف پرنسیم شاہ اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے۔
قومی ٹیم 203 پر ڈھیر
آسٹریلیا کی جانب سے پہلےون ڈےمیں پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی ٹیم 47 ویں اوور میں 203 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنزپرگری،جب مچل اسٹارک نےصائم ایوب کو 1رن پرپویلین بھیجا،جبکہ قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 24 رنزپرگری،عبداللّٰہ شفیق بھی12 رنزبنائے، اورمچل اسٹارک کا شکار بنے۔پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف تیسری وکٹ 63 رنز پر گری، بابراعظم37 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی آسٹریلیاکیخلاف چوتھی وکٹ 70رنزپرگرگئی،کامران غلام 5 رنزبناکرآؤٹ ہوئے،پانچویں وکٹ 101 رنزپرگری،سلمان آغا 12 رنزبناکرآؤٹ ہوئے،چھٹی وکٹ117پرگری،کپتان محمد رضوان 44رنزبناکر آؤٹ ہوئے،ساتویں وکٹ 148 رنزپرگری،شاہین آفریدی 24 رنز بناکر بولڈ ہوئے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ 175 رنز پر گری، جب عرفان خان 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔نویں وکٹ 183 اور دسویں وکٹ 203 رنز پر گری،حارث رؤف بغیر کوئی رن بنائے جبکہ نسیم شاہ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شان ایبٹ اور مارنس لیبوشین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کےبعدگفتگوکرتےہوئےکپتان محمد رضوان کاکہنا تھاکہ ہمیشہ ہمیں اپنی غلطیوں سےسیکھنا چاہیے، ہم ورلڈ کپ میں اچھا نہیں کرپائے۔
نوجوان اوپنر بلےباز صائم ایوب آج آسٹریلیا کیخلاف اپنا ون ڈےڈبیوکررہےہیں،جبکہ نوجوان آل راؤنڈر عرفان خان نیازی بھی آج اپنا ون ڈےڈبیوکرینگے،صائم ایوب پاکستان کی طرف سےٹیسٹ، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیل چکےہیں،صائم ایوب نےمارچ 2023 میں افغانستان کیخلاف اپنا ٹی ٹونٹی ڈبیوکیا تھا،وہ رواں سال جنوبی میں آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ ڈبیو کرچکے ہیں۔
دونوں ٹیموں کےدرمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبرکو ایڈیلیڈ اوول میں ہوگا،جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔