سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 4.1 اور گہرائی 110 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ سوات میں زلزلے کی شدت 4.1 اور اس کی زیر زمین گہرائی 110 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
واضح کہ افغانستان کے صوبہ ہرات میں آج بھی 6.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تازہ ترین زلزلے کا مرکز ہرات شہر کے شمال مغرب میں 33 کلومیٹر (20 میل) تھا اور اس کے بعد 5.4، 4.2، 4.3 اور 4.4 شدت کے آفٹر شاکس بھی آئے۔