حکومت پنجاب نے پنجاب ایئر کے نام سے نئی ایئرلائن لاؤنچ کرنے کا فیصلہ کرلیاہےمجوزہ ایئرلائن کی فزیبیلٹی پر کام شروع کردیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب ایئر نجی سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائے گی،جس میں حکومت پنجاب کے بھی شیئرز ہوں گے۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب پی آئی اے نہیں خرید رہی بلکہ پی آئی اے کی خریداری سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز سے نئی ایئرلائن کی قیام سے متعلق بات ہوئی تھی۔