پاکستان پیپلزپار ٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں کمیخلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آزاداورمحفوظ صحافت کسی بھی جمہوریت کابنیادی ستون ہے، صحافت صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ معاشرے اورجمہوریت کی خدمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھرمیں صحافیوں پرتشدد کےخاتمےکیلئےاقدامات اٹھانےکی ضرورت ہے،مقبوضہ کشمیراورغزہ جیسےعلاقوں میں آزادیِ صحافت کوشدیدخطرات ہیں،آزادصحافت ہماری اقدارکامرکزہےاورصحافیوں کاتحفظ غیرمتنازع ہے،پیپلزپارٹی ہمیشہ آزادی صحافت کی حامی رہی ہےاورہرقسم کی سینسرشپ وجبرکیخلاف ہے،سچ اورانصاف کیلئےجانوں کانذرانہ پیش کرنیوالےصحافیوں کوسلام پیش کرتاہوں،پیپلزپارٹی پاکستان سمیت دنیابھرمیں آزادی صحافت کیلئےجدوجہدجاری رکھےگی۔