کوئٹہ میں واسا ملازمین نے 25 فیصد ایڈہاک الاونس کا مطالبہ پورا ہونے تک ہڑتال کر دی ہے جس کے باعث ہشر میں واسا صارفین کو پانی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے ۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ25فیصد ایڈہاک الاونس کی سمری صوبائی حکومت کوبھجوائی تھی،صوبائی حکومت نےالاونس کی سمری مستردکردی ہے،الاونس دینے سے واسا پر سالانہ38 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا ، واسا ملازمین کے مطالبے پر صوبائی وزیر حکومت سے رابطے میں ہیں ۔ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے واسا ایمپلائز یونین کومراسلہ بھیج دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نےملازمین کی ہڑتال پرپابندی عائدکی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے ملازمین کو فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔