وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےجنوبی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چار خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں لائق تحسین ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ
خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے قوم یکسو ہے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔