سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے سعودی عرب کی ایک اور ائیرلائن کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے نے ’’ فلائی عدیل ‘‘ کو پاکستان کے لئے فضائی آپریشن کی درخواست پر اجازت دے دی ہے۔
فلائی عدیل کو پاکستان کے لئے ہفتہ وار 11 فلائٹس کا سلاٹ سول ایوی ایشن نے منظور کیا ہے اور ائیرلائن جلد پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کر دے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی جی سی اے اے نے فلائی عدیل کو پاکستان کے لیےفضائی آپریشن کی اجازت دی۔