سابق کپتان بابر اعظم نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں استعمال ہونیوالا بیٹ عطیہ کردیا۔
سابق کپتان بابراعظم کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراونڈ کے لانگ روم میں رکھا جائے گا۔ ایم سی جی لانگ روم میں ڈان بریڈ مین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز اور برائن لارا کے بیٹ بھی نمائش کے لیے موجود ہیں۔
اس موقع پربابر اعظم نےکہا میرے لیے یہاں کے لانگ روم میں بیٹ رکھنا اعزاز کی بات ہے، ایم سی جی سے میری کافی یادیں وابستہ ہیں، یہ بہترین گراؤنڈز میں سے ایک ہے جب کہ دنیا کے عظیم بیٹرز کے بیٹس کے ساتھ میرا بیٹ رکھا جانا اعزاز کی بات ہے۔