فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت پی ٹی آئی رہنماؤں کی پیشی پرکارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی انسداددہشتگردی عدالت پیشی پرپی ٹی آئی کارکن آمنےسامنے آگئے، کارکنوں نے ایک دوسرے پر مکے برسائے اورخوب درگت بناڈالی۔
اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کوکارکنوں نے پیشی کےبعد گھیر لیا،کارکنوں نےپی ٹی آئی رہنما شیخ شاہد کےخلاف عدالت کےباہراحتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پرعمر ایوب نے کارکنوں سےشکوہ کرتے ہوئے کہا آپ کی وجہ سےمیں پارٹی کا پیغام بھی میڈیا کو نہیں دے پایا۔
عمر ایوب کارکنان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کو 4 نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔