کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ400پوائنٹس کی مندی کاشکارہوگئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچنج 90ہزارپوائنٹس کی حدبرقرارنہ رکھ سکی
کاروباری ہفتےکےچوتھے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی،جہاں ہنڈریڈانڈیکس 400پوائنٹس گرکر89886 پوائنٹس پرآگیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 90 ہزار 286 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کرنسی ڈیلرز کےمطابق آج کاروبارہ کےآغاز پر انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 3 پیسےاضافہ ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر277 روپے 82پیسے کا ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔