وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آن لائن مالیاتی فراڈ کرنے والا بارہ رکنی گینگ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کر کےغیر ملکی شہریوں سے بینک اکاؤنٹس کی معلومات لیتے ۔ ملزمان کے قبضہ سے ٹیبلٹ اور 11 غیرقانونی انٹرنیشنل سم کارڈز بھی برآمد ہوئیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان آن لائن مالیاتی فراڈ، بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں، ایک ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزمان کانیٹ ورک مشرق وسطی اور دیگر ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی ویزہ پراسیسنگ، جعلی امداد اور انعامی فراڈ کے نام پر شہریوں کو لوٹتے تھے، ملزمان انگریزی اور عربی زبان میں مہارت رکھتے ہیں۔