پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 6 روز کی مسلسل تیزی کو بریک لگ گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار پوائنٹس کی تیزی کے بعد مندی ریکارڈ کی گئی۔
بدھ کو مارکیٹ نے دوران ٹریڈنگ 91872 پوائنٹس پر پہنچنے کا ریکارڈ بھی بنایا تاہم ، اسٹاک مارکیٹ تیسری مرتبہ 91 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے برقرار نہ رکھ سکی۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 577 پوائنٹس گر کر 90286 پوائنٹس پر بند ہوا۔