پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ڈائریکٹر سُہیب شیخ اور خواتین کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق سُہیب شیخ نے 13 ماہ قبل پی سی بی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی تھی جبکہ تانیہ ملک نے اکتوبر 2021 میں قذافی اسٹیڈیم میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کیا تھا۔
پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ سُہیب شیخ اور تانیہ ملک پی سی بی کے انتظامی ٹیم کے کلیدی اراکین تھے، تانیہ نے پاکستان میں خواتین کرکٹ کو ترقی دینے کے لیے لگن کے ساتھ کام کیا۔
سلمان نصیر کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی ان کی محنت، لگن اور شراکت کا شکریہ ادا کرتا ہے۔