ضلع اورکزئی میں انسداد پولیو ٹیم پرحملے کرنے والے تین دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے،سکیورٹی فورسز کی کارروائی پر عوام کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔
خوراجی دہشتگردوں نے ضلع اورکزئی میں ڈبوری بادان کلے کےمقام پر انسداد پولیو ٹیم پرحملہ کیا تھا،حملے میں دو پولیس اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے،عوام کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی پرخوشی کا اظہار کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے بازی، ایف سی اہلکاروں کو کندھے پر اٹھا لیا،نہتے اور معصوم عوام پر حملہ کرنا فتنہ الخوارج کے خوارجین کا بزدلانہ اقدام ہے۔