دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس 2024 کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی،سندھ کی صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ شاہینہ شیر علی نے کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر گرین پاکستان انیشیٹیو کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل شاہد نذیر، سیکرٹری زراعت سندھ رفیق احمد بروڑو،اسپیشل سیکرٹری ذراعت جہانگیر کاکڑ، سیکرٹری ذراعت کے پی کے عطاء الرحمان اور پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی چئرپرسن دردانہ شہاب نے بین الاقوامی ایگریکلچرل کانفرنس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہاربھی کیا،محکمہ زراعت سندھ بین الاقوامی کانفرنس 2024 کا شریک میزبان ہے۔
گرین کارپوریٹ انیشیٹو اختراعات کو بروئے کار لا کر زرعی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے،اس کانفرنس کا مقصد ٹیکنالوجیز اور پائیدار صحت سے متعلق زراعت کے طریقوں کو نافذ کرنا ہے
اس موقع پر آرگینک ایگریکلچر اور واٹر منیجمنٹ جیسے اہم موضوعات پر پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا،کانفرنس میں نمائش کا بھی اہتمام کیا گیاجس میں اسٹیک ہولڈرز، ماہرین، محققین، اور پالیسی سازوں کو اکٹھا کرتے ہوئے جدید زرعی ٹیکنالوجیز کو فروغ اور دریافت کرے گی،کانفرنس اور نمائش میں سندھ، بلوچستان اور کے پی کے محکمہ زراعت نے بھی شرکت کی
زرعی فنانسنگ کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے معروف مالیاتی ادارے بشمول نیشنل بینک آف پاکستان، بینک آف پنجاب اور سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل انویسٹمنٹ کمپنی بھی کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں
پاکستان میں پائیدار زراعت پر بین الاقوامی کانفرنس 2024 ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم ہے جو سندھ میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔