وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ کہا سیاسی حلقے سپریم کورٹ بار میں جمہوری عمل کے تسلسل کا خیر مقدم کریں گے۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن جیتنے پر نو منتخب صدر میاں رؤف عطا اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی۔ کہا تحریک پاکستان سے تعمیر تک وکلا کا کردار ہمیشہ ہراول دستے کی مانند رہا۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے سپریم کورٹ بار کے تمام عہدیداروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ امید ہے نئے عہدیدار بھی آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں کردار ادا کریں گی۔