وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر آج قطر جائیں گے۔ دوحا میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم کی امیر قطرکے علاوہ قطری وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے بھی ملاقات طے ہے۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر بات ہوگی۔
قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے حکام بھی وزیراعظم سے ملیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف قطری کاروباری شخصیات سے پاکستان میں سرمایہ کاری پربات کریں گے۔
وزیراعظم 31 اکتوبرکو دوحا میں پاکستانی ثقافتی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ نمائش میں پاکستانی ثقافت، آرکیٹیکچرل ورثے کو نمایاں کیا گیا ہے۔