پاکستان یکجہتی کونسل کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے ساتھ یکجہتی کے لئے یَوم تشکُّر کے طور پر کراچی میں پُر امن ریلی نکالی گئی۔
شرکاء نے 26ویں آئینی ترمیم کےمنظورہونےپرقوم کومبارکباددی،اس آئینی ترمیم نے عوام کےمنتخب نمائندوں کوجبراً گھر بھیجنےکی ریت کو مکمل دفن کر دیا۔
آئینی ترمیم میں چیف جسٹس کی تقرری کے لئےاہلیت اور،قابلیت کو معیار بنانےپر سراہا گیا،شرکاء نے سودی نظام کے خاتمے پر حکومت سے تشکُّر کا اظہار بھی کیا ۔
سپریم کورٹ کے سب سے قابل جج جناب یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس بننے پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔شرکاء نے چیف جسٹس جناب یحییٰ آفریدی کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔
اس ریلی کا مقصد ان ترامیم کا خیر مقدم اور چیف جسٹس جناب یحییٰ آفریدی کو اپنے نئے عہدے پر مبارکباد اور ان سے اظہارِ یکجہتی تھا ۔