چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے روسی فیڈریشن کونسل کے اسپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
ملاقات میں سفارتی، معاشی، تجارتی اور پارلیمانی تعلقات کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی کے مختلف منصوبوں میں روس کی دلچسپی کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کے شعبوں اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے روس کی معاونت کو سراہتے ہیں، عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے میں عوامی نمائندے بہترین رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔
روسی فیڈریشن کونسل کی سپیکرویلنٹینا مٹوینیکو نے کہاروس پاکستان کےساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان کے ساتھ تجارتی،اقتصادی سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا
انہوں نے مزید کہا پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ سمیت مختلف شعبوں کے درمیان تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا۔