پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے والے بھارتی نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
رحیم یار خان میں رینجرز نے 17 سالہ بھارتی شہری بپن رات کو حراست میں لیا ہے جو رات کے اندھیرے میں بھارتی ریاست راجھستان سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔
حکام کے مطابق 17 سالہ بپن کو رینجرز نے چولستان کے علاقے سے حراست میں لیا اور مزید کارروائی کے لئے پولیس تھانہ اسلام گڑھ کے حوالے کر دیا ۔
پولیس نے فارنر ایکٹ 1946 کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھارتی شہری کی تلاشی کے دوران اس سے 110 بھارتی نوٹ برآمد ہوئے ہیں اور وہ موجودگی کی کوئی معقول وجہ نہیں بتا سکا۔
تحقیقات کے مطابق بپن ولد متلہ کا تعلق صوبہ راجھستان ایم پی بھارت سے ہے۔