افغانستان کے صوبے ہرات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
افغانستان کے صوبے ہرات میں 9 روز کے دوران تیسرا زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 6.3 ریکارڈکی گئی ہے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرات سے 30 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
افغان میڈیا کے مطابق حالیہ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال نہیں ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔افغانستان میں زلزلہ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی
واضح رہے کہ افغانستان میں رواں ماہ پہلا زلزلہ 7 اکتوبر کو آیا تھا جس کے نتیجے میں 4 ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔افغانستان ایک بار پھر 6.3 شدت کا زلزلہ،100 افراد زخمی
یاد رہے کہ افغانستان میں رواں ماہ کا دوسرا زلزلہ 11 اکتوبر کو آیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات آئی تھیں۔