صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کے موقع پر ہوئی، جس میں ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
قیادت نے ملکی ترقی کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ پاکستان میں ایس سی او کانفرنس کے انعقاد کو بھی خوش آئند قرار دیا گیا۔ صدر اور وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم نے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کو مبارکباد دی۔
اعلامیہ کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی اور عدلیہ کا اعلیٰ ترین منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی۔ وزیراعظم نےکہا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا تجربہ ، علم اور فہم قانون عدلیہ کی مدد کرےگا۔ چیف جسٹس کی قیادت میں عوام کو انصاف کی فراہمی جاری رہے گی۔