نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر زخمی ہوکر ورلڈ کپ کے آئندہ میچز سے باہر ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ان کے آخری گروپ میچ تک فٹ ہونے کا امکان ہے۔
نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر زخمی ہوگئے، سری لنکا کیخلاف میچ میں فیلڈر کی تھرو ان کے ہاتھ پر لگی جس کے باعث انگوٹھا زخمی ہوگیا۔
کیوی کرکٹ حکام کے مطابق کین ولیمسن انگوٹھا زخمی ہونے کے باعث آٸندہ میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، ان کے لیگ کے آخری میچ تک فٹ ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کیوی ٹیم مینجمنٹ نے کین ولیمسن کے متبادل کے طور پر ٹام بلنڈل کو بھارت طلب کرلیا تاہم اسٹار بیٹر بھی اس دوران ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ ہی رہیں گے۔
سری لنکا کیخلاف میچ میں کین ولیمسن کو رن لینے کے دوران فیلڈر کی جانب سے تھرو کی گئی گیند ہاتھ پر لگی تھی، جس کے باعث ان کا انگوٹھا زخمی ہوا، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا ہے۔