اسلام آباد کے علاقے جھنگ سیداں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر حیدرشاہ جاں بحق ہوگئے۔
تھانہ شہزادٹاؤن کے علاقے جھنگ سیداں میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سےسب انسپکٹرحیدرشاہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ سب انسپکٹر کے گھر کے باہر پیش آیا۔
فائرنگ کے بعد حیدرشاہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں پولی کلینک منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے۔ سب انسپکٹرحیدرعلی شاہ شعبہ تفتیش تھانہ انڈسٹریل ایریا میں تعینات تھے۔
سب انسپکٹر حیدرعلی شاہ قتل کے مختلف مقدمات کے تفتیشی افسر تھے۔ پولیس نے واقعےکی تفتیش شروع کردی ہے۔