اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نےضمانتیں منظورکیں،جج اے ٹی سی ابوالحسنات ذوالقرنین کا علیمہ خان، عظمیٰ خان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا۔
عدالت نے20،20 ہزار روپے کےمچلکوں کےعوض ضمانت منظورکی ہیں،پراسیکیوٹر راجہ نوید نےعلیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی مخالفت کی۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے تھانہ کوہسارمیں درج مقدمےمیں گرفتارہیں۔