فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں اہم ترامیم کردیں۔
ایف بی آر کے مطابق یہ ترامیم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 237 اور 18 اکتوبر 2024 کو جاری ایک ایس آر او کے تحت کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 2024 کا ٹیکس گوشوارہ مقررہ مدت میں جمع کروانے والے کو فوری ایکٹو ٹیکس پیئرزلسٹ میں شامل کر دیا جائے گا جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کروانے پر ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہونے کیلئے سرچارج ادا کرنا ہوگا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے یہ ترامیم فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آپریشنز کی شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانے کی عکاس ہیں۔