سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ جمعرات کو ( کل ) عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصورعلی شاہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کے الوداعی ریفرنس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ جمعرات کو اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل کمرہ عدالت نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس فائز عیسیٰ جوڈیشل ورک کی وجہ سے چمبر ورک پر چلے تھے گئے۔