پاکستان اور بھارت نے کرتار پور راہداری چلانے کے معاہدے میں توسیع کردی۔
بھارتی یاتریوں خصوصاً سکھ برادری کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جنہیں گوردوارا دربار صاحب کرتار پور تک مزید پانچ سال تک ویزہ فری رسائی ملے گی ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت نےکرتارپور راہداری چلانے کے معاہدے میں توسیع کردی ہے اور دونوں ممالک کے سفارتی چینلز کے ذریعے کی گئی بات چیت میں 5 سال کیلئے توسیع کا معاہدہ طے پایا۔
کرتارپور راہداری چلانے کا معاہدہ 24 اکتوبر 2019 میں پانچ سال کیلئے کیا گیا تھا جس کی معیاد 23 اکتوبر کو ختم ہونا تھی لیکن اس سے پہلے ہی سفارتی سطح پر کامیاب بات چیت کے ذریعے اس میں توسیع کرلی گئی ہے۔