بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں پاک فوج اور عوام دونوں نے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے ملک کی بقاء کی خاطر شہادت کے نذرانے پیش کیے۔
خوارجیوں نے ان بزدلانہ حملوں کے ذریعے ملکی سلامتی کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی لیکن ہمارے بہادر جوانوں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ان انتشاروں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور انہیں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
ان بہادر سپوتوں میں ملتان کے سپاہی یاسر بشیر بھی شامل ہیں جنہوں نے مادر وطن کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔
جوانوں کی اس بے لوث قربانی پر پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور اپنے دلیر محافظوں کے لیے ہمہ وقت دعا گو ہے۔
سپاہی یاسر بشیر شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کو پڑھایا اور وہ پاک فوج میں بھرتی ہوا کیونکہ اسے فوج میں جانے کا بہت زیادہ شوق تھا، اس نے دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کی اس بات پر ہمیں بہت فخر ہے۔ میں اپنی بیٹی کو بھی ملک و قوم کی خاطر قربان کرنے کو تیار ہوں۔