جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کامران مرتضیٰ سمیت پارٹی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں مفتی عثمانی نے خصوصی شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں مولاناعبدالغفور حیدری سمیت تمام ارکان سینیٹ اور جے یو آئی ارکان قومی اسمبلی شریک ہوئے ۔
اس موقع پر مفتی تقی عثمانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہتے ہیں، سود کا خاتمہ، مدارس اور اسلامی نظریاتی کونسل کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا۔ مفتی تقی عثمانی نے جمعہ کو ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان بھی کیا ۔