گزشتہ24گھنٹے کےدوران پنجاب میں ڈینگی کے82مریض رپور ٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور سے 36،راولپنڈی 19،ملتان سے 15مریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں رواں برس ڈینگی مریضوں کی تعداد 1965ہوگئی،
پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی بخار کے 93 مریض زیرعلاج ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 32 مریض داخل ہیں۔