انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔
پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تھانہ آئی نائن اسلام آباد میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ فیصل جاوید کی جانب سے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے اُن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ کیس کی مزید سماعت اکیس نومبر تک ملتوی کردی گئی۔