لاہور کے علاقے چوہنگ میں فارم ہاؤس کے نلکے سے پانی پینا 7 سالہ بچے کا جرم بن گیا۔ سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے جان لے لی۔
اتوار کی شام چوہنگ کے قریب گراؤنڈ میں بچے کرکٹ کھیل رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق 7 سالہ فہد نے پیاس لگنے پر قریب ہی فارم ہاوس کے نلکے سے پانی پی لیا ۔
سکیورٹی گارڈ نذیر نے طیش میں آکر رائفل سے فائرنگ کر دی ۔ ایک گولی بچے کے چہرے پر جالگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ملزم کی تلاش جاری ہے