پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے قومی وائٹ بال اسکواڈ فائنل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق قومی وائٹ بال اسکواڈ میں متعدد نئے چہروں کو آزمائے جانے کا امکان ہے اور نوجوان ڈومیسٹک پرفارمرز کو موقع دیا جائے گا۔
عمر بن یوسف،عرفان خان نیازی، کامران غلام ، سفیان مقیم اور محمد حسنین کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ سعود شکیل ،شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے سعود شکیل کو وائٹ بال پلان کا حصہ بنانے سے انکار کیا ہے تاہم، انہیں اس بارے ابھی آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
شاداب خان اور افتخار احمد کو ناقص پرفارمنس پر باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت متوقع ہے۔
بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے آرام دے دیا گیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قومی وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے۔