سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم میں یکم جنوری 2028 تک سود کے مکمل خاتمے کی شق بھی متفقہ طور پر منظور کرلی۔
چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیمی بل پیش کیا گیا۔
26 ویں آئینی ترمیمی بل ضمنی ایجنڈے کے طور پر سینیٹ میں لایا گیا۔
آئینی ترمیم کی شق وار منظوری دی گئی جس میں سود کے خاتمے کی شق بھی شامل تھی۔
سینیٹ نے یکم جنوری 2028 تک سود مکمل طور پر ختم کرنے کی بھی شق متفقہ طور پر منظور کی۔
آرٹیکل 38 میں ترمیم کے تحت جس حد تک ممکن ہو سکے 1 جنوری 2028 تک سود کا خاتمہ کیا جائے گا۔