آئینی اصلاحات اور آئینی ترامیم کے حق میں کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان اسٹوڈنٹ تحریک کی جانب سے پُر امن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
طلباء نے آئینی اصلاحات اور اس سسلے میں ہونے والی ترامیم کے حق میں نعرے لگائے اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے ۔ شرکاء نے غریب اور امیر کے لیے یکساں نظامِ عدل کا بھی مطالبہ کیا ۔
شرکاء کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئینی ترامیم خوش آئند ہیں اس سے نظامِ عدل تیز ہو گا۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایسی آئینی ترامیم بھی لائی جائے جو غرباء کو اِن کے حقوق دیں۔
اسٹوڈنٹ تحریک بلوچستان نے صوبے بھر میں آئینی ترامیم اور آئینی عدالتوں کے قیام کے حق میں ریلی کی کال دے رکھی ہے۔