وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سربراہ جمیعت علماء اسلام کے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات کے حوالےسے آگاہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اعظم نذیر تارڑ ، اسحاق ڈار اور محسن نقوی بھی مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کے بعد پارلیمنٹ ہاوس میں وزیراعظم کے چیمبر میں کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں آگاہ بھی کیا۔