پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست دائر کردی۔
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس میں آئینی تشریح کانکتہ موجود ہے، پہلے کیس سنتے ہوئے بینچ نے یہ اعتراض غلط خارج کیاتھا، آئینی اعتراض پرسماعت کیلئےسابق بینچ کی تشکیل قانونی نہیں تھی۔
درخواست کے متن کے مطابق موجودہ کیس کیلئے 5یا8 ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دیاجائے، استدعا ہے کہ لارجر بینچ بناکر نظرثانی درخواست منظور کی جائے۔
درخواست میں تحریک انصاف کی درخواست میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کا بھی ذکر ہے، پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ پر فیصلے میں آبزرویشنز موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن متاثرہ فریق بن کرپارٹی کیخلاف عدالت نہیں جاسکتا تھا۔